Breaking

ہفتہ، 6 اگست، 2022

پلکوں سے خاک اڑاتے ہیں کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں | nayab urdu shairy

ghazal
ghazal
 




پلکوں سے خاک اڑاتے ہیں

کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں


موسم کا رنگ بدلتے ہیں،

یہ نرم ہوا کےجھونکے بھی


شاخوں سے بور اڑاتے ہیں،

کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں


یادوں کی گرم ہواؤں سے،

آنکھوں کی کلیاں جلتی ہیں


جب آنسوں درد جگاتے ہیں،

کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں


بے درد ہوائیں سہہ سہہ کر،

سورج کے ڈھلتے سائے میں



جب پنچھی لوٹ کے آتے ہیں،

کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں


جب لوگ جہاں کے قصوں میں

دم بھر کا موقعہ ملتے ہی


لفظوں کے تیرچلاتے ہیں،

کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں


کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں..!!



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں