Ticker

6/recent/ticker-posts

میری سنو نہ سنو آج میں سناؤں گی

urdu poetry



میری سنو نہ سنو آج میں سناؤں گی
برا لگے تو لگے میں تمہیں ستاؤں گی

تمھیں پتنگے کی مانند جب ہو چاروں طرف 
میں شمع کی طرح جل کر تمہیں جلاؤں گی

تمہاری باتیں ستائیں گی جب اکیلے میں
ہر ایک یاد کو سینے سے میں لگاؤں گی

قبول میری محبت اگر نہ کی تم نے 
میں اپنی جاں پہ تمہیں  کھیل کر دکھاؤں گی

یہ یاد رکھنا اگر مجھ سے تم کبھی روٹھے
میں کھانا تم کو منائے بنا نہ کھاؤ گی گی

ہمارے بیچ جو پیدا کرے غلط فہمی 
خیال ذہن میں ایسے کبھی نہ لاؤں گی

وہ سر کا تاج ہے زبدہ میری محبت کا
زمین میں بن کے اسے آسماں بناؤں گی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے