💖*😥 پشاور کے ننھے شہیدوں کو سلام😥 *💖
اے شہید بچو، تمہاری معصُوم شہادت کو سلام
تُمہارا قاتِل ذلِیل ھو کے کس قدر ھُوا ھے بدنام
چھ بَرس سے تَرَس رھی ھے تُمہیں ماؤں کی گود
ڈُھونڈتی ھیں بابا کی آنکھیں تُمہیں صبح و شام
تُمہارے لَہُو کے چِھینٹوں سے ظالِم لرزتے ھیں اب تک
حوصلے پَست کرنے میں کِیا ھے تم نے دُشمن کو ناکام
تُمہارے نقشِ قدم پہ چلنے کو آج بچہ بچہ ھے تیار
کہ تمنا کرتے ھیں سب ھی پِینے کو شہادت کا جام
اے خُدا میری مادرِ وطن کی گود سدا ھری رکھنا
کہ ننھے شہِیدوں کے لَہُو نے بخشا ھے اس کو دَوام
عبدالرؤف ساجن
0 تبصرے