کتنا
مشکل ہے اذیت یہ گوارا کرنا
دل سے اترے ہوئے لوگوں میں گزارا کرنا
زندگی ہم
پہ یہ آسان بھی ہو سکتی تھی
سیکھ لیتے جو کسی درد کا چارہ کرنا
کہاں
جاتے ہو ابھی ساتھ گزارو کچھ دن
ہم پہ
مشکل کوئی آئے تو کنارہ کرنا
کتنا
مشکل ہے جلانا کسی رستے میں چراغ
کتنا آسان ہے ہواوں کو اشارہ کرنا
ایسا برتاؤ کسی سے نہ دوبارہ کرنا


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں