Breaking

جمعرات، 3 نومبر، 2022

زندگی نے ستا کے حد کر دی - میں نے بھی مسکرا کے حد کر دی - nayab shairy

ghazal

 


زندگی نے ستا کے حد کر دی

میں نے بھی مسکرا کے حد کر دی


میں نے اس سے کہا، 'چلے جاؤ'

اور اس نے بھی جا کے، حد کر دی


شعر میں نے کہے تھے تیرے لیے

تو نے سب کو سنا کے حد کر دی


ایک وعدہ تھا یاد رکھنے کا

تو نے وہ ہی بھلا کے حد کر دی


میں نے ان دیکھے چاہنا تھا تجھے

تو نے خوابوں میں آ کے حد کر دی


میرے اک بے خیال جملے کو

تو نے دل پہ لگا کے حد کردی







کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں