ابھی سورج نہیں ڈوبا زرا شام ہونے دو

sad urdu poetry
 

ابھی  سورج   نہیں  ڈوبا   زرا  شام  ہونے   دو

میں خود ہی لوٹ جاؤں گا مجھے ناکام ہونے دو


مجھے بدنام کرنے کے بہانے ڈھونڈتے ہو کیوں 

میں خود ہو جاؤں گا   بدنام   پہلے نام  ہونے  دو


ابھی مجھ کو نہیں کرنا ہے اعتراف شکست تم سے  

   میں  سب تسلیم کر لوں گا یہ  چرچا عام  ہونے  دو     


میری ہستی نہیں انمول پھر بھی بک نہیں سکتا

    وفائیں    بیچ   لینا  بس  زرا   نیلام   ہونے   دو     


نئے اغاز میں ہی حوصلہ کیوں چھوڑ بیٹھے ہو

تم سب کچھ  جیت جاؤ گے زرا انجام  ہونے  دو



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے