Breaking

بدھ، 14 اکتوبر، 2020

شام کے سر پر آنچل دیکھا





 

 شام کے سر پر آنچل دیکھا

ہم نے جلتا جنگل دیکھا


اپنی آنکھ میں آنسو پائے

ان کی آنکھ میں کاجل دیکھا


پھول نظر میں رقصان رقصاں 

جانے کس کا آنچل دیکھا


من کے بن میں خاک اڑتی تھی

آج وہاں پر جل تھل دیکھا


جب بھی دیکھا ہے محسن کو

تیرے پیار میں پاگل دیکھا

محسن نقوی


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں