کوئی غم یا خوشی نہیں ہو گی

sad poetry


 کوئی غم یا خوشی نہیں ہو گی

اب یہاں زندگی نہیں ہو گی


وہ جو اس دل میں اُمڈی رہتی تھی

وہ خوشی اب کبھی نہیں ہو گی


ہر طرف ایسی دھوپ پھیلی ہے

جیسے اب رات نہیں ہو گی


تم کسی اور کو تلاش کرو

مجھ سے یہ دل لگی نہیں ہو گی


چاند تارے سب اپنے گھر جائیں 

ان سے اب روشنی نہیں ہو گی


تیرا غم جب تک سلامت ہے

آنسؤں میں کمی نہیں ہو گی


اب تو روٹھے ہیں اس طرح گویا

اب کبھی بات ہی نہیں ہو گی

احمد فواد


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے