Breaking

جمعہ، 11 ستمبر، 2020

آج کچھ رسم محبت ادا ہو جائے



آج کچھ رسم محبت ادا ہو جائے
یہ جان بھی تجھ پے فدا ہو جائے

ٹوٹ کے چاہوں اس قدر تجھے 
 سانس بھی مجھ سے جدا ہو جائے

تیرے نام کی مہندی لگاوں میں جب 
خوشبو پھیلے ، کوئی صدا ہو جائے

بچھڑ جاوں میں تجھ سے اگر کہیں 
میری  زندگی وہیں پہ  قضا ہو جائے

مانگ لومجھے تم  خدا سے عاشی
کہ تیرا میرا ساتھ  سدا ہو جائے

عاشی



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں