‏الف سے شعر ....


اسے کہنا ضروری ہو اگر قمیت شب غم کی 
تو یہ ٹوٹا ہوا دل چن کے اپنے دام لے جانا

اعتبار ساجد

------------------------------
ابر بھی جھیل پر برستا ہے
کھیت ایک بوند کو ترستا ہے ہے

فرزانہ نیناں

---------------------------
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گا
وقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا گا

احمد فراز

-----------------------------
اس نگری کے کچھ لوگوں نے
دکھ کا نام دوا رکھا ہے

ناصر کاظمی
-----------------------------
اے جانِ فراز اتنی بھی توفیق کسے تھی
ہم کو غمِ ہستی بھی گوارا ہے کہ تم ہو

احمد فراز
-----------------------------
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہم
یہ بھی بہت ہے  تجھ کو اگر بھول جائیں ہم

احمد فراز
-----------------------------
اس کی ہر بات میں ہوتا ہے کسی بھید کا رنگ
وہ طلسمات کا پیکر ہے ،کہ اسرار کا شہر

شکیب جلالی
----------------------------
آج تو مل کے بھی جیسےنہ ملے ہوں تجھ سے
چونک اٹھتے تھے کبھی تیری ملاقات سے ہم 

جان نثار اختر
----------------------------
اب تک دلِ خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں 
یہ  آخری   شمعیں  بھی  بجھانے  کے  لیے  آ

احمد فراز
----------------------------
اسی کے درد سے ملتے ہیں سلسے جاں کے
اسی کے نام لگا دو ملال جو بھی ہو 

احمد فراز
----------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے