Breaking

جمعہ، 10 نومبر، 2023

وہ رہ رہ کے چاہت جتانا کسی کا, وہ سو سو طرح آزمانا کسی کا , nayab shairy

وہ رہ رہ کے چاہت جتانا کسی کا,  وہ سو سو طرح آزمانا کسی کا , nayab shairy

 


وہ رہ رہ کے چاہت جتانا کسی کا

وہ سو سو طرح آزمانا کسی کا 


وہ کچھ کہتے کہتے زباں روک لینا

وہ باتوں میں پہلو بچانا کسی کا


تھکایا ہے درماندگی نے یہ کہ کر 

ابھی دور ہے آ ستانا کسی کا 


نظر بھر کر غنچوں کا دیکھا تبسم

کہاں ہائے وہ مسکرانا کسی کا


کبھی رحم بھی تجھ آیا کسی پر 

کبھی درد بھی تم نے جانا کسی کا 


تمہی سے حفیظ اس کو کیا دشمنی ہے 

ہوا دوست کب یہ زمانہ کسی کا


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں