بے سبب تو نہ تھی تیری یادیں
تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا
ضبط کا حوصلہ بڑھا لینا
آنسووں کو کہیں چھپا لینا
کانپتی ڈولتی صداوں کو
چپ کی چادر سے ڈھانپ کر رکھنا
بے سبب بھی کبھی کبھی ہنسنا
جب بھی ہو بات کوئی تلخی کی
موضوع گفتگو بدل لینا
بے سبب تو نہیں تری یادیں
تیری یادوں سے کیا نہیں سیکھا
wasi shah shairy
.png)
0 تبصرے