| Love shairy |
دھِیمہ دھِیمہ عِشق میں ڈُوبا
لہجہ ھے اُس کا مِیٹھا مِیٹھا
اُس کی گہری آنکھوں سے
زھر پِیا ھے مِیٹھا مِیٹھا
نرم و گُداز ھے کلام اُس کا
پرُ وقار بھی ھے مِیٹھا مِیٹھا
اُجاڑ شب کی راہ گُزر میں
سپنا اُس کا مِیٹھا مِیٹھا
فِراق کے پُر درد لمحوں میں
وِصال کا تصوّر مِیٹھا مِیٹھا
پریم نَگر کے اُس پریمی کا
انداز بہت ھے مِیٹھا مِیٹھا
لگتا ھے سایہ دار شَجَر وہ
پَھلدار بھی ھے مِیٹھا مِیٹھا
بانہیں اُس کی شاخوں جیسی
خَمدار بھی ھے مِیٹھا مِیٹھا
وہ شفیق و مہربان بادَل جیسا
غم خوار بھی ھے مِیٹھا مِیٹھا
موجُود ھے وجُود میں میرے
احساس اُس کا مِیٹھا مِیٹھا
جِھیل کنارے دیکھ رھا ھُوں
عکس اُس کا مِیٹھا مِیٹھا
رشکِ قمر کے پیار میں ساجن
میں چاند کا ھالہ مِیٹھا مِیٹھا
عبدالرؤف ساجن
احساس ، بادل ، وصال،آنکھوں،لہجہ
0 تبصرے