Breaking

جمعہ، 11 فروری، 2022

رات پھیلی ہے تیرے ، سرمئی آنچل کی طرح

رات پھیلی ہے تیرے ، سرمئی آنچل کی طرح
Urdu Shairy


 
رات پھیلی ہے تیرے ، سرمئی آنچل کی طرح
چاند نکلا ہے تجھے ڈھونڈنے ، پاگل کی طرح

 خشک پتوں کی طرح ، لوگ اڑے جاتے ہیں
 شہر بھی اب تو نظر آتا ہے ، جنگل کی طرح

بیوفاؤں سے وفا کر کے ، گزاری ہے  حیات
مینہ برستا رہا ویرانوں میں ، بادل کی طرح

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں