انتیسواں روزہ تھا۔۔!!
سب چاند دیکھ رہے تھے۔
میں یہاں
اور
وہ پاکستان میں۔
مگر
چاند یہاں دِکھا نہ وہاں۔
صبح روزہ تھا۔
اسنے اداسی سے میسج کیا
چاند نہیں دِکھا۔
میں نے کہا
مجھے تو دِکھ گیا۔
تصویر بیجھتا ہوں۔
اسکا میسج آیا
یہ تو میں ہوں۔
چاند کہاں ہے؟
پگلی
یہی تو میرا عید کا چاند ہے۔

0 تبصرے