Ticker

6/recent/ticker-posts

کہاں میں کہاں ہو تم , جواب آیا جہاں ہو تم ... Farhat Abass Shah

کہاں میں کہاں ہو تم , جواب آیا جہاں ہو تم ... Farhat Abass Shah

کہاں میں کہاں ہو تم

جواب آیا جہاں ہو تم

مرے جیون سے ظاہر ہو

مرے غم میں نہاں ہو تم

مری تو ساری دنیا ہو

مرا سارا جہاں ہو تم

مری سوچوں کے محور ہو

مرا زور بیاں ہو تم

میں تو لفظ محبت ہوں

مگر میری زباں ہو تم

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے