میرے ہمسفر, میرے ساتهہ تم , سبھی موسموں میں رہا کرو | Nayab Urdu Shairy

 

میرے ہمسفر, میرے ساتهہ تم  , سبھی موسموں میں رہا کرو | Nayab Urdu Shairy



میرے ہمسفر, میرے ساتهہ تم
سبھی موسموں میں رہا کرو
کبھی دھواں بن کے اڑا کرو
کبھی پھول بن کے اگا کرو
کبھی دھوپ بن کے گرا کرو
کبھی شام بن کے چھایا کرو

میرے ہمسفر, میرے ساتھ تم
کبھی چاندبن کے دیکھا کرو
کبھی تاروں میں ہنسا کرو
کبھی سانسوں میں تم بسا کرو
کبھی آنسو میں بہا کرو

میرے ہمسفر, میرے ساتھ تم
کبھی رنگوں میں تم دیکھا کرو
کبھی خوشبو سے چھوا کرو
کبھی نظروں سے تم چھپا کرو
کبھی سپنوں میں بھی ملا کرو
میرے ہمسفر, میرے ساتھ تم

کبھی آس بن کے دعا کرو
کبھی حوصلہ بھی بنا کرو
کبھی انتظار بھی بنا کرو
کبھی ساتھ ساتھ میرے چلا کرو
میرے ہمسفر, میرے ساتھ تم

کبھی بارشوں میں ملا کرو
کبھی بادلوں میں چھپا کرو
کبھی ہم سے تم کچھ گلہ کرو
کبھی شروع اک نیا سلسلہ کرو
میرے ہمسفر, میرے ساتھ تم

کبھی لہروں میں بہا کرو
کبھی ساحلوں پہ ملا کرو
کبھی یو ہی یاد آیا کرو
کبھی خیالوں سے نہ جایا کرو
میرے ہمسفر, میرے ساتھ تم
سبھی موسموں میں رہا کرو

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے