Pyari Maa Mujh ko |
پیاری ماں ،مجھ کو تیری دعا چاہیے
تیرے آنچل کی ٹھنڈی ہوا چاہیے
لوری گا گا کے مجھ کو سلاتی ہے تو
مسکرا کر سویرے جگاتی ہے تو
مجھ کو اس کے سوا اور کیا چاہیے
پیاری ماں، مجھ کو تیری دعا چاہیے
تیری ممتا کے سائے میں پھولوں پھلوں
تھام کر تیری اُنگلی میں بڑھتا چلوں
آسرا بس تیرے پیار کا چاہیے
پیاری ماں ، مجھ کو تیری دعا چاہیے
تیری خدمت سے دنیا میں عزت مری
تیرے قدموں کے نیچے ہے جنت مری
عمر بھر سر پہ سایہ تیرا چاہیے
پیاری ماں ، مجھ کوتیری دعا چاہیے
0 تبصرے